Home اہم خبریں   ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف انجینئرنگ  اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام کشمیر ایشو اور بین القوامی برادری کی ذمہ داری کے موضوع پر سیمینار  کا انعقاد……… سیمینار کی  صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی ۔…….حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مہمان خصوصی  کی حیثیت سے  شرکت 

  ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف انجینئرنگ  اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام کشمیر ایشو اور بین القوامی برادری کی ذمہ داری کے موضوع پر سیمینار  کا انعقاد……… سیمینار کی  صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی ۔…….حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مہمان خصوصی  کی حیثیت سے  شرکت 

by Ilmiat

 یونیورسٹی آف انجیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیر ایشو اور بین القوامی برادری کی ذمہ داری کے موضوع پر سیمینار  کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی ۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مہمان خصوصی  کی حیثیت سے  شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے زیادہ ظلم کشمیر میں ہو رہا ہے۔دنیا میں عوام کی طاقت فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔کشمیر میں اتنی ہی شہادتیں ہوئی ہیں۔اس کو سامنے نہیں لایا جاسکا ہے۔پاکستان میں ساری دہشت گردی کے پیچھے راء اور آر ایس ایس کا ہاتھ ہے۔10 لاکھ فوج کا مقابلہ روازنہ کشمیری کر رہے ہیں۔کیا کشمیریوں کی آواز اتنی کمزور ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک بھارت کو کٹہرے میں کیوں نہ لا سکا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں قید معصوم افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے ،میری والدہ پہلی عورت ہے جس نے کشمیر کی جہاد میں اپنی بیٹی دی،اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کو بھی اس تحریک کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

 بھات سے پانچ دریا آتے ہیں اس پانی میں کس کا خون رنگا ہوا ہے۔؟آپ کے پانی کے پیچھے کس قوم کی قربانی ہے۔؟پچاس سال سے زیادہ پاکستان بھارت کی حکومتوں کی رنگ بازیاں دیکھی ہیں۔عوام نوجوان ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔ فلسطین کے لئے پوری دنیا نکل آئی ہے۔کشمیر کے لئے نہیں نکلی تو پھر اللہ کا عذاب کا انتظار کریں ،بھارت حریت کے راہنماؤں کو باہر جانے نہیں دیتی ہے۔پاکستان کی سلامتی کے لئے کشمیریوں کا خون بھی شامل ہے۔ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا، اقوام متحدہ آج تک اسے کٹہرے میں نہیں لایا، شہداء کا خون ہماری آکسیجن،دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے،بھارت کشمیریوں پرسات دہائیوں سے مظالم ڈھا رہا ہے،آر ایس ایس اور بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،ہمارا آکسیجن شہیدوں کا خون ہے۔بھارت سے آنے والے دریاوں میں  کشمیری  شہدا کا خون شامل ہے ۔وائس چانسلر یو ای ٹی  ڈاکٹر شاہد منیر  نے  سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت انسانی عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔کشمیر تقسیم ہندوستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔پاکستان سے ریڈ کلف اور ماؤنٹ بیٹن نے زیادتی کی۔کشمیر کی عوام نے ہمیشہ طاقت کے قانون کو شکست دی ہے۔ہندوستان نے عالمی برادری سے وعدہ کر رکھا ہے ۔کہ وہ کشمیریوں کو حق خود اختیاری دیا جائے گا۔مودی نے مسلمانوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھی ہے۔سیمینار سے ملک ظفر اقبال سندھو، سبین ملک، ٹی ایس اے کے صدر ڈاکٹر شعیب اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویرقاسم نے بھی خطاب کیا ۔

سیمینار میں اساتذہ طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر نے مشال ملک کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔سیمینار میں مشعال ملک کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی  گئی ۔

You may also like

Leave a Comment