Home اہم خبریں ٹیچرز سپورٹس ایونٹ فائنل رائونڈ کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے اساتذہ کی 25 رکنی ٹیم لاہور روانہ

ٹیچرز سپورٹس ایونٹ فائنل رائونڈ کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے اساتذہ کی 25 رکنی ٹیم لاہور روانہ

by Ilmiat

فرسٹ ایچ ای ڈی ٹیچرز سپورٹس ایونٹ کا فائنل رائونڈ 19 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا جس کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے اساتذہ کی 25 رکنی ٹیم کو ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی اور ڈپٹی ڈائریکٹر امجد اقبال خٹک نے رخصت کیا۔ترجمان کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے کالج اساتذہ پانچ کھیلوں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کرکٹ، شطرنج اور رسہ کشی میں حصہ لیں گی۔

راولپنڈی ڈویژن کے اساتذہ کی ٹیم کی قیادت فوکل پرسن سپورٹس پروفیسر ثوبیہ سلطانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سماویہ اختر، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کہوٹہ کی پرنسپل پروفیسر رضوانہ کر رہی ہیں۔ ٹیم کو رخصت کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ راولپنڈی ڈویژن کے کالج اساتذہ اپنے ڈویژن کے لیے گولڈ میڈل لے کر آئیں گے۔ انہوں نے ٹیم کے حوصلوں کو بلند کیا۔

– Advertisement

You may also like

Leave a Comment