یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے اور ملک کی حفا طت کے لیئے آپریشن بنیان مرسوس کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر پاکستانی مسلح افواج کے اعزاز میں یوم تشکر منایا۔یوم تشکر کے حوالے سے سٹی کیمپس میں واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیا دت چیئر پرسن چیف منسٹر ڈائریکٹو
ریٹ ایویلوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن ومانیٹرنگ بر گیڈیئر (ریٹائرڈ) بابر علا ؤ الدین نے وائس چانسلر میری ٹوریئس پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) کے ہمراہ کی جس میں یو نیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، طلباو طالبات اور سٹا ف کی بڑی تعداد نے شر کت کی اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا۔ واک کے شر کا نے حب الوطنی کے نعرے لگا ئے اورجھنڈے لہرا ئے نیز پاکستانی فوج کے بھرپور حما یت اور آپریشن بنیان مرسوس کی کامیابی پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بابر علا ؤ الدین نے کہا کہ افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مر صو ص میں ہمت، جرا ت اور بہادری کی اعلی مثا ل قا ئم کی ہے کہ اپنے سے کئی گنا ہ بڑے ملک کی جارحیت کا منہ تو ڈ جواب دیا اور پاکستا نی فضا ئیہ کے تربیت یافتہ پائلٹوں نے نہ صرف دشمن کے را فیل تیا روں کو مار گرا یا بلکہ دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو بھی کم وقت میں تبا ہ کیا اور دشمن کے نا پاک ارا دے خاک میں ملا دیے۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری افواج پاکستان جذ بہ ایمان سے پوری طرح سرشار ہے اور دشمن کے خلاف جہاد کے لیئے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے کہا کہ پاکستا نی مسلح افوا ج نے ہر محا ظ پر دشمن کا ڈٹ کر مقا بلہ کیا اور قوم کا سر دنیا میں فخر سے بلند کر دیا ہے اور ان کی جرات بہادری کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔بعد ازیں بابر علا ؤ الدین نے پلانٹ فار پاکستان ہر یا لی مہم تحت کے ویٹر نری یونیورسٹی میں ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے پودا بھی لگا یا۔
ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسزجن میں راوی کیمپس پتوکی، کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز جھنگ،خا ن بہا در چو ہدری مشتاق احمد کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز نارووال اور پیراویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی و یوم تشکر کے حوالے سے واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
ویٹرنری یونیورسٹی نے آپریشن بنیان مر سوس کو کامیابی سے انجام دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے یوم تشکر منا یا…….ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسزجن میں راوی کیمپس پتوکی، کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز جھنگ،خا ن بہا در چو ہدری مشتاق احمد کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز نارووال اور پیراویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی و یوم تشکر کے حوالے سے واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
70