
ویٹرنری یونیورسٹی اور سیمسن ایگری فارمز کے درمیان مویشیوں کی پیداوار بہتر بنانے سے متعلقہ چیلنجز نپٹنے اورتعلیمی و تحقیقی روابط بڑ ھانے کے لیئے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا
لاہور 18-04-25) (: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور سیمسن ایگری فارمز کے درمیان مویشیوں کی پیداوار / افزائش نسل کو بہتر بنانے سے متعلقہ چیلنجز نپٹنے اورتعلیمی و تحقیقی روابط کو بڑ ھانے کے لیئے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ گزشتہ روز طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)اور ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے جبکہ سیمسن ایگری فارمز سے سینئر بزنس ڈائریکٹر مسٹر شاہد احمد خان اور چیف فنانس آفیسر مسٹر عابد شکور نے منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور سیمسن ایگری فارمز کے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے لیئے بڑا خوش آئند ثابت ہو گا با لخصو ص سیمسن ایگری فارمز کے سٹاف کی پروفیشنل صلا حیتو ں کو اجا گر کرنے اور یونیورسٹی کے طلبہ کو فیلڈ سے متعلقہ عملی تربیت سیکھا نے کے لیئے بڑ ا مدد گار رہے گا۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں ویٹر نری یونیورسٹی کے ماہرین سیمسن ایگری فارمز کے سٹاف کو مویشیوں کی بہتر نشو ونما، صحت، افزا ئش نسل و خوراک کو بہتر بنانے، بیماریو ں کے تشخیص و بچاؤ اور درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیئے ٹیسٹنگ سروس کے ساتھ ساتھ تحقیقی وسا ئل (لیبارٹری، سازوسامان) اور مشا ورتی سروس دیں گے تا کہ ان میں پیشہ وارانہ عملی صلا حیتیں اُجا گر ہو ں اور طلبہ کو بھی فیلڈ سے متعلقہ عملی تر بیت سیکھنے کے مو اقع ملیں گے۔دونو ں ادارے ملکر تحقیقی پراجیکٹس پر کام کریں گے اس کے علا وہ کانفرنس، تر بیتی ورکشاپس اور سیمینار منعقد کروائیں گے اور سیمسن ایگری فارمز مشا ورتی سروس لینے کے لیئے یونیورسٹی ماہرین کے ساتھ ڈیٹا، کا غذات اور معلو مات بھی شیئر کرے گا۔
