Home اہم خبریں وفاقی وزیر نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اورنگزیب خان کھچی سے ریکٹر نمل کی ملاقات، زبان اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اورنگزیب خان کھچی سے ریکٹر نمل کی ملاقات، زبان اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

نمل ہر سال اپریل میں سمر گالا کا انعقاد کرتی ہے جس میں طلبہ اپنی مقامی ثقافتوں کو اجاگر کرتے ریکٹر میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی.

by Ilmiat

:وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اورنگزیب خان کھچی سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے ریکٹر میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے بدھ کو ملاقات کی جس میں زبان اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اور نمل کے درمیان زبانوں کے فروغ، ثقافتی تبادلوں، تعلیمی تعاون اور مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ریکٹر نمل نے وفاقی ے قومی ثقافتی پالیسیوں کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

میجروزیر کو یونیورسٹی کے تعلیمی اور ادارہ جاتی امور سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نمل تعلیم، تحقیق اور آئوٹ ریچ پروگرامز کے ذریع جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے بتایا کہ نمل گلگت بلتستان میں تعلیمی خدمات کے فروغ کے لیے زمین کے حصول یا عمارت کرائے پر لینے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت نمل کے مختلف کیمپسز میں تقریباً 9 ہزار طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ نمل ایک فلاحی ادارہ ہے جو اپنی مالی ضروریات خود پوری کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) نمل کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی)کے چیئرمین ہیں اور ان کے وژن کے مطابق جس میں زبانوں کو ثقافت کا لازمی جزو قرار دیا گیا ہے، آئندہ بی او جی اجلاس (جو جنوری 2026ء کے اختتام پر متوقع ہے) میں لینگویجز ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کر کے ’’لینگویجز اینڈ کلچر‘‘ رکھنے کی تجویز دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نمل ہر سال اپریل میں سمر گالا کا انعقاد کرتی ہے جس میں طلبہ اپنی مقامی ثقافتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان بھر کی مقامی ثقافتوں اور زبانوں کا تحفظ اور فروغ ہے۔ریکٹر نمل نے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے تعاون سے نمل میں ایک ثقافتی پروگرام کے آغاز کی خواہش کا اظہار کیا جس کا مقصد طلبہ کو پاکستان کی متنوع علاقائی ثقافتوں سے روشناس کرانا اور ثقافتی شعور اجاگر کرنا ہے۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نمل میں لوک میلہ کی طرز پر اپریل میں ’’کلچرل ایونٹ ویک‘‘ کے انعقاد کی تجویز دی۔

You may also like

Leave a Comment