40
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں پاکستان-برطانیہ وائس چانسلرز فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ۔
انہوں نے حکومت برطانیہ ، برٹش کونسل پاکستان ، برطانیہ کی یونیورسٹیوں اور ایچ ای سی کا معیار ، مساوات اور شفافیت کی بنیاد پر اعلی تعلیم کو عالمگیریت میں لانے کے لیے ان کی باہمی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور اس شراکت داری پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے لیے باہمی فائدہ مند نتائج برآمد ہوئے ۔