Home Uncategorized وفاقی دارالحکومت میں زیرو آئوٹ آف سکول چلڈرن مہم کے تحت ہیلتھ پروگرام کا بہارہ کہوسے آغاز

وفاقی دارالحکومت میں زیرو آئوٹ آف سکول چلڈرن مہم کے تحت ہیلتھ پروگرام کا بہارہ کہوسے آغاز

by Ilmiat

قومی کمیشن برائے انسانی ترقی اور دوپاسی فائونڈیشن کے اشتراک سے طلبا کی صحت اور بہبود کیلئے وفاقی دارالحکومت میں زیرو آئوٹ آف سکول چلڈرن مہم کے تحت ہیلتھ پروگرام کابہارہ کہوسے باقاعدہ آغاز ہو گیاہے ۔

اس سے 585 کمیونٹی اسکولوں اوراے ایل پی ( ALP) سینٹرز میں داخلہ لینے والے 17,000 طلبا مستفید ہونگے ، ڈی جی این سی ایچ ڈی مرزا ناصر الدین مشہود نے پروگرام کا جائزہ لیا اور دوپاسی کے زیر اہتمام قائم ہیلتھ کیمپ کا بھی دورہ کیا۔کیمپ طلبا کو صحت کی جامع خدمات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔

ہیلتھ کیمپ نوجوان طلبا کے لیےصحت مند اور زیادہ سازگار تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،کیمپ کا مقصد صحت کے چیلنجوں کو فعال طور پر حل کرنا ہے،اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلبا کی مجموعی صحت کو متاثر کرنے والے عوامل کا مشاہدہ کرنا اور ان پر توجہ دینا ہے،

ہیلتھ کیمپ میں طلبا کی صحت سے متعلق مختلف ٹیسٹ کئے جائینگے،طلبا کے جدید ترین پورٹیبل ایکس رے مشین کے ذریعے ٹی بی کے ٹیسٹ بھی لئے جائینگے ،ٹی بی کی ابتدائی تشخیص کیلئے یہ ٹیسٹ انتہائی کار آمد ہوگا،کیمپ میں بصارت کی خرابی سے متعلق بھی ٹیسٹ لئے جائیں گے جبکہ طلبا کی مختلف ٹیسٹ کے ذریعے سماعت کے مسائل کی نشاندہی بھی کی جائے گی،

اس کے علاوہ جلدی بیماریوں سے متعلق بھی طلبا کا معائنہ کیا جائے گا۔طلبانے ہیلتھ پروگرام کے آغاز پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیاہے۔ دوپاسی اللہ والے ٹرسٹ اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بچوں کے لیے کھانے کے پروگرام شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment