Home کانفرنسز / کانووکیشن وزیر اعلیٰ پنجاب 30 ہزار طلباؤطالبات کو سکالرشپس اور 30 ہزار طلباؤ طالبات کی یونیورسٹی فیس وزیر اعلیٰ دیں گی۔۔۔۔۔۔ پنجاب یونیورسٹی کے لئے سب سے بہترین امیدوار ڈاکٹر محمد علی تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر محمد علی پنجاب یونیورسٹی کو آگے لے کر جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان

وزیر اعلیٰ پنجاب 30 ہزار طلباؤطالبات کو سکالرشپس اور 30 ہزار طلباؤ طالبات کی یونیورسٹی فیس وزیر اعلیٰ دیں گی۔۔۔۔۔۔ پنجاب یونیورسٹی کے لئے سب سے بہترین امیدوار ڈاکٹر محمد علی تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر محمد علی پنجاب یونیورسٹی کو آگے لے کر جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان

by Ilmiat

:صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسی سپیشلائزڈ ڈگریاں متعارف کرائیں گے جن کے بعد طلباء و طالبات کو نوکریوں کے لئے سفارش نہ ڈھونڈنی پڑے۔وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تیرہویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولرامتحانات محمد رؤف نواز، اساتذہ، طلبا ؤ طالبات اوران کے والدین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات خان ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے طالبعلم اور طالبہ کو ذاتی خرچے سے دبئی کی سیر کرانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سپیشلائزڈ آئی ٹی یونیورسٹیاں بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،طالبات کو یونیورسٹی میں محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 100 بہترین جامعات میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علم کی طاقت والے زندگی میں اہم مقام حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے لئے سب سے بہترین امیدوار ڈاکٹر محمد علی تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد علی پنجاب یونیورسٹی کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نے قائد اعظم یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں 600 سے 315ویں نمبر پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ باقی تعلیمی اداروں میں جدید ڈگری پروگرامز پر بات ہوتی ہے اور پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑایہ ہے کہ بیٹھے کیسے ہو، کپڑے کیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بچوں کو سنوارنے والا میرا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز تعلیم دوست ہیں، جلد ہی 40 ہزار لیپ ٹاپ ہونہار طلباء کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اگلے ہفتے سے 30 ہزار طلباؤطالبات کے لئے سکالرشپس لا رہی ہیں،میرٹ پر منتخب ہونے والے 30 ہزار طلباؤ طالبات کی یونیورسٹی فیس وزیر اعلیٰ دیں گی۔  وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ایسے ڈگری پروگرامز لائیں گے جس سے طلباء میں مہارتیں پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہارت پر مبنی تعلیم کے ذریعے بچوں کے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم بچوں کو معیاری تعلیم دیں، مضمون میں ماہر، روزگار کے لائق اور اچھا انسان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین مواقع سے بھری ہوئی ہے،آپ بھی محنت کرکے اپنے شعبوں میں عروج پر پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چنیوٹ کے ایک گاؤں سے وابستہ ہوں اور آج جہاں پہنچا ہوں وہاں سب پہنچنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر ہی اسے بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں وہ حق مانیں جس کا آپ حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں پنجاب یونیورسٹی کی عظمت کو بحال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان یونیورسٹی میں سوفٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک ہے مگر پنجاب یونیورسٹی میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا ممنون ہوں جنہوں نے وائس چانسلرز میرٹ پر تعینات کئے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں وائس چانسلر زمیرٹ پر لگانا قوم کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے میرٹ پر فیصلے قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کریں، مثبت سوچیں اور نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عزت کا معیار علم و تقوی ہے دولت اور طاقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی خدمت نے مجھے یہاں تک پہنچایاہے آپ بھی اپنے والدین کا خیال رکھیں۔پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا نے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں مارکیٹ کی جدید ضروریات کے مطابق ڈگری پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں۔انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے والدین کوبھی مبارکباد دی۔ کانووکیشن میں چار سالہ بی بی اے(آنرز)سیشن 2019-23، دو سالہ بی بی اے(آنرز)سیشن2021-23، ایم بی اے سیشن 2021-23 کے350 طلباؤطالبات میں ڈگریاں اور 9 پوزیشن ہولڈرز طلباؤ میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔

You may also like

Leave a Comment