Home Uncategorized وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا……..فیز ون میں 40ہزار طلباء کو کو ر آئی سیون تھرٹین جنریشن لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ ………فیز ٹو میں 33311طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا……..فیز ون میں 40ہزار طلباء کو کو ر آئی سیون تھرٹین جنریشن لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ ………فیز ٹو میں 33311طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

by Ilmiat

یونیورسٹی آف چکوال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپس اور ہونہار اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے۔ یہ صرف انعام نہیں بلکہ اُن کے تعلیمی سفر کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ہے تاکہ ہر محنتی طالبعلم کو جدید سہولیات، مساوی مواقع اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کا پورا حق ملے۔

فیز ون میں 40ہزار طلباء کو کو ر آئی سیون تھرٹین جنریشن لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ فیز ٹو میں 33311طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ بریفنگی ایس تھرڈ اور آٹھ سمسٹر، ایم بی بی ایس کے سکینڈ تا ففتھ سمسٹر کے طلباء کو فیز ٹو میں 20ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ ہونہار سکالرشپس کے لئے 1 لاکھ 53 ہزار درخواستیں موصول ہوئی۔تصدیق شدہ1 لاکھ 30 ہزار میں سے 20ہزار طلباء کو میرٹ کے مطابق سکالر شپ دیئے جا ئیں گے۔ ہونہار سکالر شپ فیز تھری میں آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلباء کو سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ بریفنگخیبرپختونخوا 11510،بلوچستان کے 4763، آزاد جموں کشمیر کے 1544 اورگلگت بلتستان 1338 طلباء کو سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور لیہ میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے لئے تقریب منعقد ہوچکی ہے۔


راولپنڈی ڈویژن کے 2535 طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے1888 طلباء، سرکاری کالجز کے 207 طلباء اور میڈیکل یونیورسٹی کے 440 طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 3 کروڑ 22لاکھ مالیت کے 886 سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ سرکاری یونیورسٹی کے 803 طلباء کو2کروڑ 97 لاکھ روپے کے سکالر شپ ملیں گے۔ سرکاری کالجز کے 52 طلباء 7 لاکھ روپے کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ میڈیکل کالج کے 31 طلباء کو 2 کروڑ 97 لاکھ روپے کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اورراولپنڈی میڈیکل کالج کے طلباء کو ہونہار سکار شپ دیئے جارہے ہیں۔
ٹیکسلا کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی چکوال اور کوہسار یونیورسٹی کے طلباء کو سکالر شپ ملیں گے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے سرکاری کالجز کے طلباء کو بھی سکالر شپ دیئے جا ئیں گے۔ بریفنگ


#PunjabontheMove#Ilmiatonline

You may also like

Leave a Comment