معزز وزیرِ تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بوریوالہ کا دورہ کیا کالج کی پرنسپل سے ملاقات کی، اور ادارے کی بڑھتی ہوئی تعلیمی و انتظامی ضروریات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آگاہ کیا گیا کہ کالج میں مجموعی طور پر 3,800 طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے 2,000 سے زائد طالبات آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس تناظر میں وزیرِ تعلیم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق دو اہم اور تاریخی اقدامات کا اعلان کیا۔
انہوں نے کالج میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایڈوانسڈ آئی ٹی لیب کے قیام کا وعدہ کیا تاکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں طالبات کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔ اس کے علاوہ طالبات کی محفوظ اور سہل آمد و رفت کے لیے نئی کالج بس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔کالج انتظامیہ نے وزیرِ تعلیم کے اس مثبت اور عملی تعاون پر دلی تشکر کا اظہار کیا، جبکہ ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن، پروفیسر طاہر سلطان کی کالج کی بہتری کے لیے مسلسل کوششوں کو بھی سراہا گیا۔