Home Uncategorized وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے   کی زیر ہدائت محکمۂ ہائر ایجوکیشن کے چوتھے اسپورٹس ایونٹس 2025-26جیت لو میدان کا آغاز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے   کی زیر ہدائت محکمۂ ہائر ایجوکیشن کے چوتھے اسپورٹس ایونٹس 2025-26جیت لو میدان کا آغاز

چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے 230 نامور اور باصلاحیت ہاکی کےحصہ لے رہے ہیں،

by Ilmiat

راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے   کی زیر ہدائت محکمۂ ہائر ایجوکیشن کے چوتھے اسپورٹس ایونٹس 2025-26 کے سلسلے میں صوبائی سطح پر ہاکی (بوائز اینڈ گرلز) چیمپئن شپ کی رنگا رنگ اور شاندار افتتاحی تقریب گورنمنٹ وقارُالنسا گرلز کالج راولپنڈی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس سہولیات میں منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت، محترمہ شازیہ رضوان تھیں۔ چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے 230 نامور اور باصلاحیت کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو صوبائی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات اور کھلاڑیوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات (تعلیم کا سپاہی) کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ، طلبہ کو بھرپور مواقع فراہم کرنے اور اسپورٹس کلچر کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی انتھک کاوشیں اور پختہ عزم قابلِ تحسین ہیں۔

منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں، مثبت مقابلے، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسپورٹس ایونٹس کا پیغام ہے: “جیت لو ہر میدان”۔

You may also like

Leave a Comment