Home اہم خبریں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طلبہ میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس کی تقسیم، 2026 کو ’’سالِ نوجوانانِ پنجاب‘‘ قرار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طلبہ میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس کی تقسیم، 2026 کو ’’سالِ نوجوانانِ پنجاب‘‘ قرار

ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 80 ہزار باصلاحیت طلبہ کو وظائف دیے جا چکے ہیں، جبکہ رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس طلبہ میں تقسیم کیے جا رہے ہیں

by Ilmiat

لودھراں میں منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں لیپ ٹاپس اور ہونہار اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ پنجاب میں 2026 کو ’’سالِ نوجوانانِ پنجاب‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

No photo description available.

ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 80 ہزار باصلاحیت طلبہ کو وظائف دیے جا چکے ہیں، جبکہ رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس طلبہ میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نوجوانوں کو ڈیجیٹل سہولیات، تعلیمی مساوات اور جدت پر مبنی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔تقریب میں چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (HI, SI) نے بھی شرکت کی۔

May be an image of one or more people and wedding

You may also like

Leave a Comment