‘ہر خواب ہے ممکن”۔یونیورسٹی آف گجرات کی طالبہ نے سی ایم کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔”سی ایم تے بوہتا احسان کر چھڈیا،پریشان لوکاں نوں حیران کر چھڈیا”۔”اینیاں کرائیاں صفایاں پنجاب وچ، پنڈاں نوں ملتان تے لاہور کر چھڈیا۔” وزیراعلی مریم نواز شریف کی یونیورسٹی آف گجرات آمد پر طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے تقریب میں وزراء اور ارکان اسمبلی سے نشستوں پر جا کر سلام کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف طا لبات کے درمیان بیٹھ گئیں اور طلبہ کی درخواست پر سٹیج پر جاکران کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ” اے راہ حق کے شہیدو ”” سوہنی دھرتی ”ملی نغمہ گایا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یونیورسٹی آف گجرات کی طالبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے پر جوش معانقہ کیا۔ طلبہ نے پر اثر ملی نغمہ پیش کیا۔طلبہ کے اعزاز میں لیڈیز پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پولیس بینڈ نے مدھر سر بکھیرے۔ تقریب میں ”جرنی آف لیپ ٹاپ ” پر ڈاکومینٹری پیش کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ کے چیک تقسیم کیے


۔طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پینٹنگز اور سکیچ پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے شفقت کا اظہار کیا۔ طالبات نے اصرار کرکے وزیراعلی مریم نواز شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانولہ ڈویژن کے 2904 طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ اور 843 ہونہار سکالرشپ دی گئیں۔ یونیورسٹی آف گجرات کے 846 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 268 طلبہ کو ہونہار سکالرشپ مل گئے۔ نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کے 47 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 9 کیلئے ہونہار سکالرشپ دی گئیں۔گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کیلئے 512 طالبات کو لیپ ٹاپ ا ور 160 ہونہار سکالرشپ دیں۔ یونیورسٹی آف ناروال کے 281 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 90 کیلئے ہونہار سکالرشپ دی گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاؤالدین کے 12 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 6 طلبہ کو ہونہار سکالرشپ مل گئے۔گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے 83 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 28 طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ دی گئیں۔خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے 98 طلبہ کیلئے 98 لیپ ٹاپ اور 66 ہونہار سکالرشپ دی گئیں۔سرکاری کالجز کے 1025 طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 216 طلبہ کو ہونہار سکالرشپ مل گئے۔ہونہار سکالرشپ کے پہلے مرحلے میں 30 ہزار طلبہ اور فیز ٹو میں آٹھ ویں سمسٹر تک کے طلبہ کو 20 ہزار ہونہار سکالرشپ مل رہے ہیں۔