وزارت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی فنڈنگ میں کمی کی تجویز دینے والے کسی بھی دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔
حالیہ رپورٹس کے برعکس وزارت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں ایس آئی ایف سی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
وزارت کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی کے کسی بھی فورم پر ایچ ای سی کی فنڈنگ کے حوالے سے کوئی بات چیت یا فیصلہ نہیں ہوا۔
وزارت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ملک میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی اور فروغ کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی مہارت، تحقیق اور جدت طرازی کو فروغ دینے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے۔
حالیہ غلط معلومات کی روشنی میں وزارت نے عوام اور میڈیا اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ حقائق کی تصدیق کریں اور ایسی خبریں پھیلانے سے گریز کریں جن سے تعلیم کے شعبے میں اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
-وزارت کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی کے کسی بھی فورم پر ایچ ای سی کی فنڈنگ کے حوالے سے کوئی بات چیت یا فیصلہ نہیں ہوا۔