32
وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے فنڈ کے ذریعے شروع کیے جانے والے منصوبہ کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 50 دیہی اور 10 شہری ا سکولوں میں ای سی ای مراکز قائم کرے گی۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایجوکیشن سروس پرووائیڈر کے ذریعے ایک ای سی ای ٹیچر اور ایک اسسٹنٹ ٹیچر فراہم کیا جائے گا اور ان اساتذہ کی مدت ملازمت 2 سال کے لئے ہو گی۔
پی ایس ڈی پی کی فنڈنگ کے تحٹ اسی نوعیت کا منصوبہ وفاقی نظامت تعلیمات ( ایف ڈی ای) کی جانب سے ’ ٹیچ فار پاکستان‘ کے ذریعے بڑی کلاسوں کے لیے بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔