37
زارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں داخلہ کے لئے فارم ب کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ فارم ب کی وجہ سے پسماندہ آبادیوں کے بچوں کو تعلیم تک رسائی میں مشکلات کاسامنا تھا جس کی وجہ سے فارم ب کی شرط کو فوری طورپر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے اسلام آباد کے تمام بچے سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے اور معیاری تعلیم تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔