Home اہم خبریں وائس چانسلر کی پنجاب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو سول ایوارڈز وصول کرنے پر مبارکباد,,,,,پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کوپانچ نئے ڈگری پروگرام کی منظوری مل گئی

وائس چانسلر کی پنجاب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو سول ایوارڈز وصول کرنے پر مبارکباد,,,,,پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کوپانچ نئے ڈگری پروگرام کی منظوری مل گئی

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ معروف شخصیات کو سول ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے جبکہ سابق پروفیسر انفارمیشن مینجمنٹ ڈاکٹر کنول امین، پولیٹکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر سجاد نصیر اور موجودہ پروفیسر اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ ان کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کے متعدد سابق طلباء نے بھی مختلف کیٹیگریز میں سول ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ اپنے بیان میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ نامور شخصیات کی خدمات کا حکومت پاکستان نے اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق طلباء نے تمام شعبوں میں ہمارے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

,…..2…..

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کوپانچ نئے ڈگری پروگرام کی منظوری مل گئی

 پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں انڈر گریجویٹ اور ماسٹرز کی سطح پر پانچ نئے ڈگری پروگراموں بشمول بی ایس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، ایم ایس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، ایم ایس پبلک فنانس اینڈ پالیسی، ایم ایس بزنس اینالیٹکس اور ایم ایس سسٹین ایبلٹی مینجمنٹ کی منظوری مل گئی۔اس سنگ میل سے کالج اب اپنے بورڈ آف فیکلٹی اور اکیڈمک کونسل کے اجلاسوں کے ساتھ جلد ہی ان عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگری پروگراموں کوآئندہ نسلوں کے لیے استفادہ اور خوشحالی کے لیے متعارف کرائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا  کا کہنا تھا کہ ایچ سی بی ایف پہلے ہی پاکستان میں ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں اعلیٰ ہنر مند فیکلٹی بزنس مینجمنٹ میں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام نجی جامعات کے مقابلے میں کم فیسوں پرپیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنے اور یونیورسٹی کے ویژن اور وطن عزیزکی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پبلک یا پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے ہم منصبوں سے زیادہ معیاری اور سستی تعلیم مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق فراہم کرنا ہے۔ اس اجلاس میں ایچ سی بی ایف نے اپنے پہلے کالج ویژن سٹیٹمنٹ، کالج مشن سٹیٹمنٹ اور کالج کے مقاصد کی منظوری بھی حاصل کی۔

You may also like

Leave a Comment