Home اہم خبریں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویثرن کے مطابق جامعہ اسلامیہ میں تحقیقی سرگرمیوں کو قومی امنگوں اور ترجیحات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے……..ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل 

وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویثرن کے مطابق جامعہ اسلامیہ میں تحقیقی سرگرمیوں کو قومی امنگوں اور ترجیحات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے……..ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل 

by Developer
ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویثرن کے مطابق جامعہ اسلامیہ میں تحقیقی سرگرمیوں کو قومی امنگوں اور ترجیحات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ۔ فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ میں تحقیقی سرگرمیاں ملکی زرعی معیشت میں اہم کردار کی حامل ہے۔ کپاس پر ہونے والی تحقیق ، مکئی اور سویابین کی انٹر کراپنگ اور چولستان میں مصنوعی بارش سے ایگرو اکنامک زون کا قیام ملکی تاریخ میں کسی بھی جامعہ میں سب سے بڑے اہم منصوبے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی گریجویٹس کی ملکی اور غیر ملکی سطح پر بہت زیادہ مانگ ہےاور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے فارغ التحصیل زرعی گریجویٹس قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سپرنگ ایڈمیشن جاری ہیں اور فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ میں بی ایس سی ایگریکلچر ، بی ایس فارسٹری ، بی ایس ایگری بزنس ، بی ایس سی فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی میں آپلائی کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2023 ہے۔



You may also like

Leave a Comment