Home اہم خبریں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تحقیقی سرگرمیوں کو قومی معیشت اور سماجی خوشحالی سے مربوط کیا گیا ہے………پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ ڈائریکٹر نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تحقیقی سرگرمیوں کو قومی معیشت اور سماجی خوشحالی سے مربوط کیا گیا ہے………پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ ڈائریکٹر نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

by Developer
پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ ڈائریکٹر نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تحقیقی سرگرمیوں کو قومی معیشت اور سماجی خوشحالی سے مربوط کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر کی رہنمائی کے مطابق تحقیقی سرگرمیاں وطن عزیز خصوصاً بہاول پور کے علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی سے مطابقت رکھتی ہیں۔ اس تناظر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا۔ بہاول پور ایک زرعی خطہ ہے اور مقامی آبادی کی اکثریت زراعت کے پیشے سے وابستہ ہے۔ پاکستان کی معیشت کا انحصار بھی زراعت پر ہے اور ٹیکسٹائل کی صنعت اس سلسلے میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قائم کپا س کی اقسام،ماحولیاتی تبدیلیوں اور مختلف بیماریوں، کیڑے مکوڑوں کے حملے اور جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے ذریعے پیداوار بڑھانے میں موثر اور کامیاب ہیں۔ کپاس کی اقسام بلند درجہ حرارت اورپانی کی کمی میں بھی بہترین نتائج کی حامل ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے نجی اداروں سے پارٹنرشپ کا آغاز ہوا اور کپاس کی اقسام کی مارکیٹنگ شروع کی گئی ہے۔ اس اقدام سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے اپنے کپاس کی بیجوں کی فروخت سے خود کفالت کی منزل کی جانب قدم رکھا۔ دوسری طرف مقامی کسانوں کو بھی یونیورسٹی سے ہونے والی تحقیق سے براہ راست مستفید ہو نے کا موقع ملا۔ پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو فورتھ جنریشن یونیورسٹی بنانے، یونیورسٹی سائنسدانوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی اور کسان کمیونٹی کی خوشحالی کے لیے کام کرنے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے شکرگزار ہیں۔  

You may also like

Leave a Comment