Home Uncategorized وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا اسسٹنٹ پروفیسر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اور پرنسپل آفیسر شعبہ اسٹیٹ کیئر ڈاکٹر محمد لطیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا اسسٹنٹ پروفیسر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اور پرنسپل آفیسر شعبہ اسٹیٹ کیئر ڈاکٹر محمد لطیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

by Ilmiat

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اسسٹنٹ پروفیسر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اور پرنسپل آفیسر شعبہ اسٹیٹ کیئر ڈاکٹر محمد لطیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسرڈاکٹرمحمد  کامران نے کہا ہے کہ ڈاکٹرمحمد لطیف ایک غیر معمولی استاد،محقق اور بہت ہی قابل منتظم تھے۔ انہوں نے برسہا برس یونیورسٹی بطور مینیجر یونیورسٹی ایگریکلچر فارم اور پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے انتھک محنت اور تندہی سے جامعہ کو گل وگلزار بنائے رکھا۔ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد لطیف ایک شفیق، مخلص اور انتہائی قابل احترام  فیکلٹی ممبر تھے اور اساتذہ اور طلباء وطالبات میں یکساں مقبول تھے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی اور غیر متزلزل وابستگی اور طلباؤطالبات، ساتھیوں اور یونیورسٹی کمیونٹی سے انکی وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دریں اثناء محمد شجیع الرحمن رجسٹرار، ڈینز، فیکلٹی اورافسران نے دعا کی ہے کہ  اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیاورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ڈاکٹر محمد لطیف کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقے ضلع میانوالی میں ادا کیا گیا جنازے اور تدفین میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انکے ساتھی اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ انکا غائبانہ نماز جنازہ مرکزی مسجد بغداد الجدید کیمپس میں ادا کیا گیا اس موقع پر وائس چانسلر اساتذہ کرام اورطلباو طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment