وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ڈائریکٹرکوالٹی اینہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ وائس چانسلر نے تعلیمی سال 2023-2024 کے دوران کوالٹی اشورنس اور اینہانسمنٹ کے طریقوں کو آگے بڑھانے میں غیر معمولی کارکردگی پر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل کی تعریف کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بین الاقوامی درجہ بندی کو بلند کرنے اور یونیورسٹی کی عالمی ساکھ کو بہتر کرنے پر ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل نے ڈائریکٹوریٹ کی کاوشوں کو سراہے جانے پر وائس چانسلر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمّد اسد اللہ مدنی نے وائس چانسلر کو کوالٹی اینہاسمنٹ سیل نیوز لیٹر کا تازہ ترین ایڈیشن بھی پیش کیا۔کوالٹی اینہانسمنٹ سیل نے پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی کی قیادت میں کوالٹی اشورنس کے اقدامات کو مربوط کرنے اور پورے ادارے میں مسلسل بہتری کو فروغ دینے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور معیاری تعلیم اور ادارہ جاتی بہتری کو ترجیح دیتی ہے اور کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھاڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گورنمنٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین خیرپور ٹامیوالی کا دورہ کیا اور پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج سید وحید عثمان ہمدانی، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین یاسمین سکندر اور دونوں کالجز کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ یہ دورہ آئی یو بی داخلہ مہم کا حصہ تھا جو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز نے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمکس اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکے اشتراک سے شروع کیا تھا۔ دونوں کالجوں کے فیکلٹی ممبران کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی داخلہ پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ گورنمنٹ بوائز کالج خیرپور ٹامیوالی کے طلباء کے ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بی ایس اور اے ڈی پی کے داخلوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کے شرکاء میں پرنٹ شدہ مواد اور داخلہ بروشرز تقسیم کیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے سید وحید عثمان ہمدانی اور یاسمین سکندر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں کالجز کے پرنسپلز اور فیکلٹی نے فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ داخلہ سیشنز پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کا شکریہ ادا کیا۔
پی آر او نمبر 316/24 مؤرخہ 02.09.24