Home خبریں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پرپنجاب یونیورسٹی میں طالبات کی تعداد کے پیش نظر 2 بوائزہاسٹلز کو گرلزہاسٹلز میں تبدیل کر دیا گیا۔

وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پرپنجاب یونیورسٹی میں طالبات کی تعداد کے پیش نظر 2 بوائزہاسٹلز کو گرلزہاسٹلز میں تبدیل کر دیا گیا۔

by Ilmiat

:وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پرپنجاب یونیورسٹی میں طالبات کی تعداد کے پیش نظر 2 بوائزہاسٹلز کو گرلزہاسٹلز میں تبدیل کر دیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر کے اس اقدام سے یونیورسٹی میں بوائز اور گرلز ہاسٹلز کی تعداد برابر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں 56 فیصد طالبات اور 44 فیصد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 فیصد طالبات کے لئے 12 اور 44 فیصد طلباء کے لئے 16 ہاسٹلز مختص تھے جبکہ طالبات کی تعداد میں اضافے کے باعث گرلز ہاسٹلز میں طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو مساوی بنیادوں پر ہاسٹلز کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ نے 2 بوائز ہاسٹلز کوگرلز ہاسٹلز میں بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ بوائز ہاسٹل نمبر 17 کو حضرت بی بی آسیہ (ر) جبکہ خالد بن ولید ہال کو حضرت بی بی صفیہ (ر) کے نام سے منسوب کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیل کئے گئے بوائز ہاسٹلز کے تمام طلباء کو دیگر ہاسٹلز میں رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ہاسٹل کلین اپ آپریشن کے باعث بوائز ہاسٹلز میں سینکڑوں قانونی طلباء کے لئے گنجائش پیدا ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا اقدام خواتین کو برابری کے حقوق و سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی کا ثبوت ہے۔


 پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول گرلزکا میٹرک میں شاندارنتائج
لاہور(24جولائی،جمعرات):پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول(گرلز)کی طالبہ فائزہ عمران نے میٹرک کے سالانہ امتحان2025ء میں 1142نمبرلے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔اسی طرح یشفع ارسال نے 1118نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ ماہ نورنے1051نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ سکول پرنسپل عظمیٰ عابدنے نمایا ں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول(گرلز)کی21میں سے 4طالبات نے اے پلس جبکہ7طالبات نے اے گریڈ لے کر سکول کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں کامیابی کا تناسب 85فیصد رہا۔

You may also like

Leave a Comment