دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے مختلف شعبہ جات کی کلاسز کا دورہ کیا اور نئی آنے والی طالبات کو جامعہ میں خوش آمدید کہا۔ وائس چانسلر نے طالبات سے ملاقات کے دوران ان کے تعلیمی و سہولتی مسائل سنے، انہیں حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طالبات کی تعلیم، تربیت اور ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، نظم و ضبط اپنائیں اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی طالبات کے لیے یونیورسٹی علم، تحقیق اور شخصیت سازی کا مرکز ہے جہاں ان کے خوابوں کی تعبیر کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر صائمہ انجم رجسٹرار جامعہ کو ہدایت کی کہ طالبات کے مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی ماحول مزید بہتر اور معاون ثابت ہو۔
وائس چانسلردی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کا مختلف شعبہ جات کا دورہ اور نئی طالبات کو خوش آمدید
29