Home Uncategorized  وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے جنوبی پنجاب ڈیجیٹل اسٹوڈیو ملتان کا دورہ کیا۔ 

 وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے جنوبی پنجاب ڈیجیٹل اسٹوڈیو ملتان کا دورہ کیا۔ 

by Ilmiat

 وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے جنوبی پنجاب ڈیجیٹل اسٹوڈیو ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک بھارت تنازعات اور ایران اسرائیل کشیدگی میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن کے موضوع پر ایک پوڈ کاسٹ ریکارڈ کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے پاک بھارت تنازعہ کے دوران اسٹریٹیجک کمیونیکیشن کی اہمیت قومی اتحاد کے کردار سائنسی ترقی اور سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف اہم شعبوں پر سیر حاصل تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان پر ایران اسرائیل تنازعہ کے مضمرات پر بھی بات کی اور سائبر سیکیورٹی، انجینئرنگ، آئی ٹی اور متعلقہ شعبوں میں تعلیم کے ذریعے اسٹریٹیجک کمیونیکیشن کو فروغ دینے میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے فعال کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے غلط معلومات کے سدباب کے لیے ایک متحد اور موثر طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر کامران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہونے کے ناطے قومی ترقی اور تزویراتی آگاہی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

You may also like

Leave a Comment