Homeکانفرنسز / کانووکیشننیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں “چوتھی آسیان-پاکستان کانفرنس برائے مٹیریل سائنس”کا آغاز۔۔۔۔۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد تھے۔۔۔۔۔۔۔۔کانفرنس کا مقصد مٹیریل سائنس کے میدان میں علم کا تبادلہ، جدید تحقیق، اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، تاکہ نئی دریافتوں اور سائنسی ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں “چوتھی آسیان-پاکستان کانفرنس برائے مٹیریل سائنس”کا آغاز۔۔۔۔۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد تھے۔۔۔۔۔۔۔۔کانفرنس کا مقصد مٹیریل سائنس کے میدان میں علم کا تبادلہ، جدید تحقیق، اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، تاکہ نئی دریافتوں اور سائنسی ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اس وقت 5 سے 8 مئی 2025 تک “چوتھی آسیان-پاکستان کانفرنس برائے مٹیریل سائنس” کی میزبانی کر رہی ہے۔اس کانفرنس کا مقصد مٹیریل سائنس کے میدان میں علم کا تبادلہ، جدید تحقیق، اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، تاکہ نئی دریافتوں اور سائنسی ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔
یہ کانفرنس آسیان رکن ممالک کے ماہرین، محققین، اور طلبا کو یکجا کر رہی ہے، جن میں کینیڈا، یورپ، اور چین جیسے ممالک سے شرکا شامل ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد تھے۔ مختلف ممالک کے سفیروں اور سینئر سفارتی نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔