Home عالمی خبریں نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز این آر پی یو 2025–26: ایچ ای سی نے تحقیقی منصوبوں کےجائزہ کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا

نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز این آر پی یو 2025–26: ایچ ای سی نے تحقیقی منصوبوں کےجائزہ کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا

ایچ ای سی کو اس سال ملک بھر سے 6,926 تحقیقی تجاویز موصول ہوئیں، جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور پاکستان میں تحقیقی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

by Ilmiat

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ریسرچ اینڈ انوویشن ڈویژن کے تحت نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز (NRPU) نے کال 2025–26 کے لیے سخت اور شفاف بلائنڈ ریویو عمل کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ایچ ای سی کو اس سال ملک بھر سے 6,926 تحقیقی تجاویز موصول ہوئیں، جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور پاکستان میں تحقیقی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

شفافیت، میرٹ اور علمی دیانت داری کو یقینی بنانے کے لیے ملک کی ممتاز جامعات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرینِ مضامین اور ریویورز کو اسلام آباد اور تمام علاقائی مراکز، بشمول پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں، نیز آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے شامل کیا گیا۔ این آر پی یو ٹیم نے ہزاروں تحقیقی تجاویز کی جانچ کا مشکل مرحلہ منظم ٹیم ورک، سخت ضابطۂ کار کی پابندی اور ایچ ای سی کی اعلیٰ قیادت کی بھرپور معاونت سے مقررہ وقت میں مکمل کیا۔ایچ ای سی نے اس قومی ذمہ داری میں حصہ لینے والے تمام ریویورز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے منتخب ہونے والے درخواست گزاروں کو مبارکباد دی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق تفصیلی تحقیقی تجویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment