
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوم کشمیرکی مناسبت سے منعقدہ شاندارتقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کشمیری پرچم کشائی بھی کی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، پروفیسر منزہ قیوم،پروفیسرنورین اکمل،پروفیسرزوہرہ خانم،پروفیسرنویداکبر،پروفیسرامجد اور طالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں زیرتعلیم کشمیری طالبات نے انتہائی خوبصورت اندازمیں نغمہ پیش کیا۔یوم کشمیرکی پروقارتقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اورقومی ترانہ سے کیاگیا۔تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل اوردیگرمقررین نے کشمیری عوام کیلئے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کویادگاری شیلڈبھی پیش کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوم کشمیرکی مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یوم کشمیرکی مناسبت سے انتہائی شاندارتقریب کے انعقادپروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کو مبارکباداور شاباش دیتاہوں۔کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے۔پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہرپاکستانی کشمیرمیں ظلم کے خلاف مذمت کررہاہے۔کشمیری شہیدبرہان وانی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے کئی برہان وانی پیداکردئیے ہیں۔ہرپاکستانی مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کرنے کو تیارہے۔مودی سرکارنے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و ستم کی انتہائی کررکھی ہے۔مودی کی سیاسی پارٹی کا مینوفسٹوہی کشمیری عوام پر ظلم وستم کرنا ہے۔مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پر قیامت برپاکررکھی ہے۔قدرت کا قانون ہے کہ ظلم جب بڑھتاہے تو مٹ جاتاہے۔مقبوضہ کشمیرمیں روزخواتین اور بچے مررہے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و ستم پرآوازنہ اٹھانامغربی دنیاکیدہرے معیارکی دردناک مثال ہے۔میں مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکاری کی جانب سے نہتے مسلمانوں پرظلم کے خلاف پرزور مذمت کرتاہوں۔اب ہمیں مقبوضہ کشمیرمیں ظلم دیکھ کرصرف ٹی وی سکرینوں پر مذمت نہیں کرنی بلکہ عملی طورپر کشمیریوں کا ساتھ دیناہے۔مقبوضہ کشمیرکی ایک ایک گلی میں جاکرانسانیت کی خدمت کا موقع ملاہے۔مقبوضہ کشمیرمیں ظلم دیکھ کربہت جذباتی ہوجاتاہوں۔عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت کافوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہیں۔ہمیں ہر حال میں مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی جدوجہدکوزندہ اور جاری رکھناہے۔جنگ بدرمیں بھی مسلمانوں کی تعدادکم ہونے کے باوجوداللہ پاک نے کامیابی مسلمانوں کوعطاکی تھی۔پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیرکے مسئلہ پرخاموش نہیں رہے گی۔مقبوضہ کشمیرکے مسئلہ کو ہمیشہ اجاگرکرتے رہیں گے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کشمیری عوام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک کشمیر ہال قائم کیاجائے گا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی نیک مقصدکیلئے تشریف لانے پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کاحق اداکیاہے۔ پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کاشمارانتہائی قابل ڈاکٹرزمیں کیاجاتاہے۔ کشمیری عوام کیلئے پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کی گراں قدرخدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کیلئے ایک نئے انتہائی خوبصورت ہاسٹل کااگلے ایک ہفتے کے دوران آغازکیاجارہاہے۔