۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مقامی ہوٹل میں اینڈوکولوکویم 2023 کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرپرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارظفرالفرید، پروفیسرامجد، پروفیسرخدیجہ، پروفیسرعائشہ، پروفیسربلال، پروفیسرنگہت، پروفیسرطیبہ وسیم، پروفیسرعرفان، میڈیکل طلباء وطالبات اورحاضرین کی کثیرتعدادموجودتھی۔اس موقع پر پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل سمیت دیگرمقررین نے حاضرین سے خطاب بھی کیااورآگاہی سیمینارکے اغراض و مقاصدپرروشنی ڈالی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے محتلف سٹالزکادورہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پرنسپل سمز اورمہمانوں کویادگاری شیلڈزبھی پیش کیں۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پرآگاہی سیمینارکے انعقادپرانتظامیہ کوشاباش اورمبارکباددیتے ہیں۔پاکستان کی عوام کوخطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے تشخیص بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کوکارڈیالوجی ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کی 24/7 سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کو صوبہ بھرمیں اتائیوں کے خلاف گرینڈآپریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب میں اناسی ہزاراتائی لوگوں کی زندگیوں سے بے دردی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ پنجاب میں اتائیوں کو عوام کی زندگیوں سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ اس نیک مقصدکیلئے میری ذات ہروقت حاضرہے۔ انسان کی نیک نیتی ہوتواللہ پاک کامیابی ضرورعطاکرتاہے۔ پنجاب میں پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت صرف اشرافیہ کومیسرتھی۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہصوبہ بھرمیں اتائیوں کے خلاف موئثرمہم چلائی جارہی ہے۔اس کانفرنس کے ذریعے حاضرین کوسیکھنے کابہت موقع ملے گا۔ کانفرنس کے اختتام پرنئی مثبت سوچ کاآغازہوناچاہیئے۔
٭٭٭٭٭
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوم کشمیرکی مناسبت سے منعقدہ شاندارتقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی
41