Home شاعری نعتِرسولِؐ مقبول

نعتِرسولِؐ مقبول

by Ilmiat

حضرت پیرنصیرالدین نصیرؒ

حضرت پیرنصیرالدین نصیرؒ

ہے جِن کی خاکِ پا رُخِ مہ پر لگی ہُوئی

اُن کی لگن ہے دِل کو برابر لگی ہُوئی

شاہِؐ اُمَم لُٹائے چَلے جا رہے ہیں جام

پیاسوں کی بِھیڑ ہے سَرِ کوثر لگی ہُوئی

زہراۜ، حُسینۜ اور حَسَنۜ کا غُلام ہُوں

مہرِعلیؒ کی مُہر ہے دِل پر لگی ہوئی

قُربان اے خَیالِ رُخِ مُصطفیٰ! تِرے

رَونَق ہے ایک ذہن کے اندر لگی ہُوئی

ٹَکر نہ لے نبیؐ کی شَرِیعت سے، ہوش کر!

دوزخ میں جھونکتی ہے، یہ ٹھوکر لگی ہُوئی

میرا کَفَن ہو تارِ ادَب سے بُنا ہُوا

ہو ساتھ اِلتِماس کی جھالر لگی ہُوئی

یادِ رسولِؐ پاک میں ہر آنکھ تَر رہے

اَشکوں کی اِک سَبِیل ہو گھر گھر لگی ہُوئی

آقا! بَلائے حِرص و حَسَد سے بچائیے

پِیچھے یہ سب کے ہاتھ ہے دھو کر لگی ہُوئی

تَکتے ہیں جِس کو شَمس و قَمَر رات دِن نصیرؔ

اَپنی نَظَر بھی ہے اُسی دَر پر لگی ہُوئی

کہتے ہیں جِس کو عِشق وہ اِک آگ ہے نصیرؔ

بُجھتی نہیں سُنی ہے یہ اکثر، لگی ہُوئی

ReplyForwardAdd reaction

You may also like

Leave a Comment