8
نظامت حج وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی (دفتر ملتان) کے زیراہتمام خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حج 2025 کے عازمین کے لیے تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔ اس تربیتی پروگرام میں بہاولپور کے تینوں اضلاع ڈویژن اور ضلع لودھراں کے عازمین حج شریک ہوے۔ ناظم حج ریحان عباس کھوکھر نے یونیورسٹی میں عازمین حجاج کی تربیت کے لئے یونیورسٹی آڈیٹوریم اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔