Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’ایک ڈیزائنر کا سفر اور اس سے آگے‘ پرخصوصی مکالمے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’ایک ڈیزائنر کا سفر اور اس سے آگے‘ پرخصوصی مکالمے کا انعقاد

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’ایک ڈیزائنر کا سفر اور اس سے آگے‘ پرخصوصی مکالمے کا انعقاد کیا گیاجس میں شکاگو سے تعلق رکھنے والی ڈیجیٹل پراڈکٹ لیڈر، سروس ڈیزائنر اور فلم ساز ناز خان نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات بارے بتایا۔ تقریب میں سربراہ شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ناز خان نے اپنے کیریئر کے سفر، ڈیزائن کے فلسفے، تخلیقی صلاحیت، ٹیکنالوجی اور کہانی گوئی کے امتزاج پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے لاہور سے شکاگو تک کے اپنے سفر سے مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کے ڈیزائنرز کو ظاہری خوبصورتی سے آگے بڑھ کر صارف کے تجربے، سروس سسٹمز اور جذباتی وابستگی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ یہ سیشن متاثر کن اور معلوماتی رہا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور عالمی سطح پر ڈیزائن کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور مواقع سے متعلق اہم سوالات کیے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ گرافک ڈیزائن مستقبل میں بھی ایسے بین الاقوامی مکالموں کا اہتمام جاری رکھے گا تاکہ طلبہ کو جدید ڈیزائن پریکٹس اور اختراعات کے مختلف زاویوں سے روشناس کرایا جا سکے۔ شرکاء نے اس اقدام کو عالمی پیشہ ورانہ تجربات کو تعلیمی ماحول سے جوڑنے کی بہترین کوشش قرار دیا۔

You may also like

Leave a Comment