Home اہم خبریں نتیش کمار نے خاتون کا حجاب کھینچ کر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کیا، پروفیسرڈاکٹر محمد علی

نتیش کمار نے خاتون کا حجاب کھینچ کر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کیا، پروفیسرڈاکٹر محمد علی

جامعات کی اولین ذمہ داری ہے کہ واقعے کے پیچھے کی ذہنیت کو بے نقاب کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

by Ilmiat

:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے درحقیقت خاتون کا چہرہ نہیں بلکہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور ہندوتوا نظریے کو بے نقاب کیا ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام بھارتی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک خاتون کا حجاب کھینچنے کے عالمی سطح پر مذمت شدہ اقدام، بھارتی انتہا پسندی اور ہندوتوا نظریے کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پرپرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجد مگسی، ڈی جی ڈاکٹر یحان صادق، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹر شاہزیب خان، اساتذہ اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمارنے دراصل بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے اور ہندوتوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی اولین ذمہ داری ہے کہ واقعے کے پیچھے کی ذہنیت کو بے نقاب کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بنیادی حقوق اور چادر و چاردیواری کے تقدس کا احساس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار کا وزیر اعلیٰ جنوبی ایشیا ء کے کلچر کی سمجھ وبوجھ رکھتا ہے، ایک پڑھے لکھے اور منتخب بھارتی وزیر اعلیٰ نے یہ گھناؤنی حرکت کی۔انہوں نے کہا ہندوتوا کے علاوہ کسی مذہب اور کلچر میں ایسے اقدام کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلباؤطالبات اس نظریے اور ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا کہ بھارت نے جمہوریت کا جو لبادہ اوڑھ رکھا ہے وہ دنیا نے دیکھ لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے اس اقدام کی پنجاب یونیورسٹی کے تمام اساتذہ مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس واقعے کا نوٹس لیں۔ڈاکٹر شاہزیب خان نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ اس واقعہ پر وڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کریں۔

You may also like

Leave a Comment