نامور ماہر تعلیم اور کیمیا دان پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نےبطور وائس چانسلر دی گورنمنٹ
صادق کالج ویمن یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا۔ وائس چانسلر سیکرٹریٹ پہنچنے پر پرو وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق محمود قریشی اور ڈاکٹر صائمہ انجم رجسٹرار نے انکا پر تپاک
استقبال کیا۔ بعد از آمد انہوں نے تما م ڈینز اور پرنسپل آفیسران سے تعارفی ملاقات کی جہاں انہیں
یونیورسٹی کی کاکردگی بارے بریف کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب وائس چانسلر نےجامعہ میں
تعلیم و تحقیق کے میدان میں ترقی کو سراہتے ہوئے بہتر سے بہترین کرنے کا عزم
ظاہرکیا۔انہوں نے اس بات زور دیا کیا بطور ٹیم ہمیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر دی
گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کو ملک پاکستان کی صف اول کی جامعات میں لانا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ایک ممتاز ماہر تعلیم اور کیمیادان ہیں۔ اس سے پہلے وہ بطور ڈین
فیکلٹی آف کیمیکل اینڈبیالوجیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رہ چکی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر
شازیہ انجم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی ایلومنائی ہیں۔
انہوں نے سال 1990 میں بی ایس سی کا امتحان یہاں سے پا س کیا۔
نامور ماہر تعلیم اور کیمیا دان پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نےبطور وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
48