Home خبریں نامور ریڈیولوجسٹ اولڈ راوئین ڈاکٹر صفدر علی کی جانب سے ساتویں سکالر شپ کا اجراء

نامور ریڈیولوجسٹ اولڈ راوئین ڈاکٹر صفدر علی کی جانب سے ساتویں سکالر شپ کا اجراء

اس رقم سے ہر سال میرٹ پر ایک مستحق طالب علم کو اسکالرشپ دی جائے گی۔

by Ilmiat



لاہور: نامور ریڈیولوجسٹ اور اولڈ راوین پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی ملک کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو 10 لاکھ روپے کی رقم عطیہ۔ اس رقم سے ہر سال میرٹ پر ایک مستحق طالب علم کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ یہ پروفیسر صفدر کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ساتویں سکالرشپ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی ملک نے 10 لاکھ روپے کا چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کو وائس چانسلر آفس میں ایک تقریب کے دوران پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ اور یونیورسٹی آف بلتستان، اسکردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر بھی موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے عطیے پر پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس رقم کو میرٹ اسکالرشپ میں تبدیل کیا جائے، تاکہ ہر سال ایک مستحق طالب علم کو تعلیمی معاونت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسکالرشپ ایک طالب علم کی زندگی بدل دیتی ہے اور تعلیم کے ذریعے پورا خاندان بہتر مستقبل کی طرف بڑھتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment