Home اہم خبریں نئے چیئرمین پی پی ایس سی کی تعیناتی کے ساتھ ہی امتحانی نتائج آنا شروع ہوگئے

نئے چیئرمین پی پی ایس سی کی تعیناتی کے ساتھ ہی امتحانی نتائج آنا شروع ہوگئے

by Ilmiat

نئے چیئرمین پی پی ایس سی کی تعیناتی کے ساتھ ہی امتحانی نتائج آنا شروع ہوگئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز سے 17 مئی کو حلف لیا تھا۔ حلف لینے کے فورا ً بعد چیئرمین پی پی ایس سی نے محکمانہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ نئے چیئرمین کی تعیناتی کے ساتھ ہی پی پی ایس سی نے گذشتہ تین ماہ سے رکے ہوئے امتحانی نتائج کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 17 امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانی نتائج میں اسسٹنٹ پروفیسر ایمرجنسی پیڈیاٹرک اور اسسٹنٹ پروفیسر فارماکولوجی شامل ہیں۔ پروفیسر آف آنکالوجی اور لیگل ایڈوائزر فرانزک سائنس ایجنسی کا نتیجہ بھی آگیا۔فیصل آبادڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ ایریگیشن کی بھی مختلف پوسٹوں پر نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے

You may also like

Leave a Comment