Home خبریں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں آف آرٹس اینڈ لینگویجز کا دورہ

نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں آف آرٹس اینڈ لینگویجز کا دورہ

by Ilmiat

نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز کا دورہ کیا۔  وائس چانسلر نے مختلف شعبوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ طلباء سے بات چیت کی۔ انہوں نے تدریسی طریقہ کار کلاس روم مینجمنٹ طلباءوطالبات کی شرکت اور مجموعی تعلیمی ماحول کا مشاہدہ کیا۔  انہوں نے طلباء کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے ان کے تعلیمی تجربات،چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وائس چانسلر نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے محنت نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کے فراہم کردہ وسائل اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ وائس چانسلر نےایک علم دوست حوصلہ افزا ماحول فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا جہاں طلباء کو علم تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں میں سبقت حاصل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز ثقافت ادب اور لسانی علوم کا مرکز ہونے کی وجہ سے طلباء کے نقطہ نظر کو وسیع کرنے اور انہیں معاشرے میں قائدانہ کردار کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔  یہ دورہ فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ قریبی تعامل کے ذریعے تعلیمی کارکردگی کو یقینی بنانے، تدریسی طریقوں کی مسلسل نگرانی، اور اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ ترین معیارات سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے وائس چانسلر کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

#Higher education #IUB

You may also like

Leave a Comment