Home اہم خبریں مہارت پر مبنی اورضرورت کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ……:وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

مہارت پر مبنی اورضرورت کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ……:وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ اداکرتاہوں۔ اس سکیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے 3140ہونہار طلباؤطالبات کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

by Ilmiat

:وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ نوجوان طلباؤطالبات پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی بے معنی یلغار اور نفرت کو چھوڑ کر پاکستان کا سوچیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں وزیرِاعظم لیپ ٹاپ تقسیم سکیم فیز۔IVکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی،وزیر پبلک افیئرَ رانا مبشر اقبال،ایم این اے شائستہ پرویز ملک، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام،صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسرڈاکٹر امجد عباس خان مگسی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مہارت پر مبنی اورضرورت کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

May be an image of one or more people, dais and text that says 'Government of Pakistan Prime rimeMirhter's DYH HBL Prime Prir Ministers utLap ut® Lap p Scheme Điouth youth'

 

انہوں نے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ صرف ایک ٹول نہیں بلکہ کامیابی کی کنجی ہے۔  انہوں نے کہا کہ جدید دور میں بھی کئی بچے ایسے ہیں جن کے پاس وسائل نہیں مگر حکومت کوشش کررہی ہے کہ کوئی باصلاحیت طالبعلم ان گیجٹس سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نے بطور وزیر اعلیٰ نوجوانوں کیلئے جو سکیم شروع کی تھی اس کی روشنی آج پورے پاکستان میں پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور تنقید بھی بہت ہوئی مگر کورونا کے دور میں کئی طلباء نے لیپ ٹاپ کا درست استعمال کرکے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ استاد کو عزت دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے، آج جس مقام پر ہوں وہ پنجاب یونیورسٹی کی بدولت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو محنت، لگن، دیانتداری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وقت کی ضرورت کے مطابق سکیم شروع کی جس کا ثمرمل رہا ہے اورلیپ ٹاپ کا مثبت استعمال سے طلباء کی زندگیاں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا ہر میدان میں آگے آنا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ سمیت جوڈیشری میں 80 فیصد افراد کا تعلق پنجاب یونیورسٹی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی 70 فیصد آئی ٹی مارکیٹ میں بھی پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریجویٹس خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طلبا کو ماڈرن ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو پنجاب یونیورسٹی میں پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ اداکرتاہوں۔ اس سکیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے 3140ہونہار طلباؤطالبات کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔

May be an image of one or more people, skateboard, crowd and text

 

You may also like

Leave a Comment