منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ترناوا خان پور میں ’’منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز‘‘ کے تعمیراتی منصوبے کا سنگِ بنیاد اپنے دستِ مبارک سے رکھا اور کامیابی و تکمیل کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان، مقامی قائدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اس تعلیمی ادارے کے قیام پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
تقریب میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر پراجیکٹ اینڈ انسٹیٹیوشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، ملک ممتاز اکبر، علامہ جاوید قادری، حاجی غلام شبیر، شیخ فرحان عزیز، ڈاکٹر عمران یونس، سردار جاوید، انجینئر رفیع الدین، خالد اقبال جدون، راجہ وقار، ڈاکٹر جہانگیر جان، کامران سہیل ایڈووکیٹ اور عامر خان سمیت تحریکِ منہاج القرآن ترناوا کے ذمہ داران اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔