Home اہم خبریں ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ سنبھال لیا

ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ سنبھال لیا

نئے چیئرمین ایچ ای سی کا وژن اعلیٰ تعلیمی نظام میں معیار کی یقین دہانی کو مضبوط بناناتاکہ پاکستان میں علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے اعلیٰ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

by Ilmiat

اسلام آباد: ممتاز ماہرِ تعلیم اور علمی رہنما پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارۂ امتیاز) نے آج باضابطہ طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ ایچ ای سی سیکریٹریٹ آمد پر ان کا استقبال ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور دیگر سینئر افسران نے کیا۔

May be an image of text

نئے چیئرمین ایچ ای سی کا وژن اعلیٰ تعلیمی نظام میں معیار کی یقین دہانی کو مضبوط بنانا، عالمی شراکت داریوں کے ذریعے تحقیق کو فروغ دینا، صنعت سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرام متعارف کرانا اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کو بہتر بنانا ہے، تاکہ پاکستان میں علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے اعلیٰ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

May be an image of one or more people, dais and text

پاکستان بھر کی اعلیٰ تعلیمی برادری نے حکومت کے اس فیصلے پر بھرپور اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی تقرری ایک نہایت اہم مرحلے پر ہوئی ہے، جو اعلیٰ تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment