وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کامستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔۔پوزیشن ہولڈرزبچے ہمارے سر کا تاج ہیں ۔۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج طلبہ اوران کے والدین کیلئے بڑادن ہے ۔۔ بچوں کی شاندارکامیابی پراساتذہ اوروالدین کومبارکباددیتی ہوں۔۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں پنجاب میں تعلیمی نظام کی شکل بدل جائے گی۔۔مجھے امیدہے اگلے سال ٹاپرزکی تعداداس سے بھی زیادہ ہوگی،مریم نوازشریف نے کہا کہ ہرآنے والادن آپ کی تعلیم اورتربیت میں بہتری لے کرآئے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ 25ارب روپے سے سکالرشپ پروگرام کا آغازکرنے جارہے ہیں اور لیپ ٹاپ سکیم بھی دوبارہ شروع کررہے ہیں جبکہ الیکٹرک بائیکس سکیم کاآغازکردیاگیاہے۔