Home اہم خبریں ملکی ترقی میں انجینئرز کا کلیدی کردار، معرکۂ حق کے بعد معرکۂ ترقی میں بھی کامیابی حاصل کریں گے….حکومت نوجوان انجینئرز کو برسرِ روزگار لانے کے لیے رواں سال انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا منصوبہ وزارتِ منصوبہ بندی نے مکمل کر لیا ہے….احسن اقبال

ملکی ترقی میں انجینئرز کا کلیدی کردار، معرکۂ حق کے بعد معرکۂ ترقی میں بھی کامیابی حاصل کریں گے….حکومت نوجوان انجینئرز کو برسرِ روزگار لانے کے لیے رواں سال انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا منصوبہ وزارتِ منصوبہ بندی نے مکمل کر لیا ہے….احسن اقبال

یو ای ٹی کے سابق طلبہ ادارے اور ملکی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر

by Ilmiat
 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی سالانہ ایلومنائی تقریب شاندار، پُروقار اور بھرپور انداز میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اور یو ای ٹی کے ممتاز ایلومنائی پروفیسر احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔
تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، ڈائریکٹرز، شعبہ جاتی سربراہان، فیکلٹی ممبران، ملک بھر سے سابق طلبہ اور کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، دبئی سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے یو ای ٹی ایلومنائی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ انجینئرز ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مؤثر کردار کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے اور حکومت کا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد اب معرکۂ ترقی ہے اور اس میں بھی پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔
May be an image of one or more people and text that says "University of Engineering & Technology, Lahore (105 Years of Academic Excellence) CABEEE ALUMNI UN UNON ALUMNIL:UN:ON2026 ON 2026 "Old Recann MEPS y0 ไมกบิบพร Sreen ucoK ints|Lnebedl WWEOONM ፍችድ BRICIBMSOL GERI SRICI BMSOL 代温 ИЛИK"
افاقی وزیر نے اعلان کیا کہ حکومت نوجوان انجینئرز کو برسرِ روزگار لانے کے لیے رواں سال انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا منصوبہ وزارتِ منصوبہ بندی نے مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میڈیکل گریجویٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی ہوتی ہے، اسی طرز پر ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں انجینئرز کے لیے ایک سالہ انٹرن شپ لازمی کی جائے گی، جس کے دوران انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جلد لانچ کیا جائے گا، جس سے نئے انجینئرز کو عملی تجربہ حاصل ہو سکے گا۔
May be an image of one or more people and text that says "University ofEngineering and Technology Lahore (105ycarsof'academic (105 ycars of academic Excellence) YAMG税E (Vice Chancellor) な Puy UNIVERSITY OF ENGINEERING TECHNOLOGY. LAHORE しやーにん VICE ハーお1にのししぞ Rupees TиΣEE MULIEY つくも Or Bearer သှိ ば 1エッ江6 PKR 3,000,000 nll GT Road, น้หยะ Vignalare"
اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار، تحقیقی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ایلومنائی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی کے سابق طلبہ ادارے اور ملکی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کامیاب سالانہ ایلومنائی تقریب کے انعقاد پر مینجمنٹ کمیٹی کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور منظم کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔

You may also like

Leave a Comment