Home اہم خبریں معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سید علی رضوان کی کتاب تھیوری آف انڈیٹرمنیٹ اسٹرکچرز کی تقریب رونمائی۔۔۔۔۔وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سید علی رضوان کی کتاب تھیوری آف انڈیٹرمنیٹ اسٹرکچرز کی تقریب رونمائی۔۔۔۔۔وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

by Ilmiat

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے زیر اہتمام معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضوان کی تصنیف ”Theory of Indeterminate Structures” کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے کتاب کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کی موجودگی علمی تحقیق، تدریس اور انجینئرنگ کے شعبے میں معیاری خدمات کے فروغ سے وابستگی کی عکاس تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر نے پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضوان کی علمی کاوش کو سراہا اور اسے سٹرکچرل انجینئرنگ کی تعلیم میں ایک سنگِ میل قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ کتاب نہ صرف مصنف کی انتھک محنت اور علمی بصیرت کا مظہر ہے بلکہ پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم کے بین الاقوامی معیار کو بھی اُجاگر کرتی ہے۔ مصنف ڈاکٹر سید علی رضوان نے اپنے خطاب میں کتاب کی تیاری کے دوران درپیش چیلنجز، ذاتی محرکات اور مسلسل محنت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علمی تحریر ایک صبر آزما مگر بامقصد سفر ہے۔ تقریب میں پی ای سی کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر، وائس چیئرمین پنجاب پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، مختلف جامعات کے اساتذہ اور انجینئرنگ سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضوان کی جانب سے اپنی کتاب کی علامتی پیشکش کے ساتھ ہوا، جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو پیش کی۔ یہ لمحہ پاکستان میں انجینئرنگ کی علمی برادری کے لیے فخر کا باعث قرار دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment