19
معروف سکالر اورمحقق پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے ڈائریکٹر تعینات ہو گئے۔ ڈاکٹر حسن الامین نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے شعبہ پیس اینڈ کنفلکٹ سٹڈیز میں بطور پروفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ڈاکٹر حسن الامین اس سے قبل بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی امور میں درس وتدریس سے وابستہ تھے۔
اس کے علاوہ وہ 6 سال اقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہے ۔ ڈاکٹر حسن الامین نے ہالینڈ کی مشہور ایراسمس یونیورسٹی روٹرڈیم سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور برلن کی ممتاز یونیورسٹی میں یورپین یونین کی پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شپ مکمل کی۔ 2019