Home کانفرنسز / کانووکیشن جامعات معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت بیانیہ تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔خصوصی تربیتی ماڈیولز کے قیام کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے اور جامعات کو ہم آہنگی، برداشت اور تنقیدی سوچ کے مراکز کے طور پر محفوظ رکھا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔

جامعات معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت بیانیہ تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔خصوصی تربیتی ماڈیولز کے قیام کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے اور جامعات کو ہم آہنگی، برداشت اور تنقیدی سوچ کے مراکز کے طور پر محفوظ رکھا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔

ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا وائس چانسلرز کانفرنس برائے انسداد پرتشدد انتہاپسندی سے خطاب

by Ilmiat

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CoE-CVE) کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ وائس چانسلرز کانفرنس برائے انسداد پرتشدد انتہاپسندی میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی، جس کا مقصد نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے ساتھ تعلیمی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا تھا۔ کانفرنس میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو آن لائن انتہاپسندی اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف فرنٹ لائن دفاع میں تبدیل کرنے، تحقیقی فیلوشپس کے آغاز اور سماجی و معاشی شمولیت کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعات معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت بیانیہ تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط معلوماتی نیٹ ورکس اور خصوصی تربیتی ماڈیولز کے قیام کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے اور جامعات کو ہم آہنگی، برداشت اور تنقیدی سوچ کے مراکز کے طور پر محفوظ رکھا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment