Home اہم خبریں مختلف یونیورسٹیزکا 63 رکنی طلباءوطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ

مختلف یونیورسٹیزکا 63 رکنی طلباءوطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ

by Ilmiat

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی،نمل یونیورسٹی ،اقرا یونیورسٹی ،فیڈرل اُردو یونیورسٹی،ایئر یونیورسٹی ،بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل ڈفینس یونیورسٹیزکا 63 رکنی طلباءوطالبات نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی ۔

You may also like

Leave a Comment