100

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (کالجز)، راولپنڈی ڈویژن کے عہدے کے لیے درخواست گزار امیدواروں کی شکایات کے ازالے (Grievance Redressal) کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شکایات کی سماعت جمعہ، 26 دسمبر 2025 کو صبح 11:30 بجے منعقد ہوگی۔ سماعت کا مقام کمیٹی روم، محکمہ ہائر ایجوکیشن، لاہور مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اور امیدواران اپنی شکایات کے حل کے لیے ذاتی طور پر پیش ہوں اور اپنے ہمراہ متعلقہ و معاون دستاویزات ضرور لائیں تاکہ معاملات کا بروقت اور شفاف ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔
Post Views: 113