Home اہم خبریں محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام “جشن سٹیم” کا انعقاد،…..پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سائنس اور ٹیکنالوجی شو کا افتتاح کیا۔ 110……… منتخب سٹیم ماڈلز کی نمائش سٹیم نمائش کے منتخب پراجیکٹس کے حامل 1100 طلباء کو لیپ ٹاپ دیں گے۔ وزیر تعلیم

محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام “جشن سٹیم” کا انعقاد،…..پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سائنس اور ٹیکنالوجی شو کا افتتاح کیا۔ 110……… منتخب سٹیم ماڈلز کی نمائش سٹیم نمائش کے منتخب پراجیکٹس کے حامل 1100 طلباء کو لیپ ٹاپ دیں گے۔ وزیر تعلیم

by Ilmiat

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا اور سب سے بڑے سرکاری اسکول سائنس اور ٹیکنالوجی شو کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ نے جشنِ STEAM کے آٹھ مختلف کیٹیگریز کے فاتحین میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ حافظ آباد، جھنگ، ڈی جی خان اور ملتان کے طلبہ اور اساتذہ نے انعامات حاصل کیے۔

وزیر اعلیٰ نے جشنِ STEAM نمائش کا معائنہ کیا، تمام اضلاع کے اسکولوں کے اسٹالز دیکھے، طلبہ کے بنائے گئے ماڈلز کا جائزہ لیا اور انہیں مبارکباد دی۔ طلبہ نے انہیں اسکیچز، پینٹنگز اور خطاطی کے نمونے پیش کیے۔

وزیر اعلیٰ نے انسانی دل اور اعصابی نظام کے ماڈلز کی نمائش دیکھی، جہاں طلبہ نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ طلبہ نے واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ، ایئر پیوریفائر، فائر اور فلیم ڈیٹیکٹر، ہوم سیکیورٹی سسٹم، ہائیڈرولک جیک سسٹم، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ہائیڈرولک ایکسکیویٹر، ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا ماڈل، آٹو لائٹنگ، ریڈار ڈیٹیکشن سسٹم، اسموگ کلیکٹر اور ڈی سی ریفریجریٹر ماڈل بھی پیش کیے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے “جشن سٹیم” کا دورہ کیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تمام 1100 طلباء کو لیپ ٹاپ بھی دینے کی خوشخبری سنائی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ لیپ ٹاپ ملنے سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں مزید جدت آئے گی اور ان میں تحقیقی ذوق پروان چڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی صلاحیتوں کی پرورش کیلئے پبلک سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز اپ گریڈ کرنے کے علاوہ جدید سہولیات سے بھی آراستہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح عصر حاضر کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے پبلک سکولوں میں سپوکن انگلش کی کلاسز کا بھی جلد آغاز ہونے جا رہا ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ “جشن سٹیم” کے انعقاد کا مقصد طلباء میں سائنسی جدت کا فروغ ہے۔ سٹیم ایجوکیشن جدید دور کے مقابلے کیلئے میں ناگزیر ہو چکی ہے۔ طلباء کے والدین اور عزیز و اقارب نے بھی سٹیم نمائش کا دورہ کیا اور ان کی تخلیقی کاوش کو سراہا۔ جشن سٹیم کے موقع پر طلباء میں کیش پرائز کے علاوہ اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ جشن سٹیم میں پنجاب کے تمام اضلاع سے طلباء شریک ہوئے۔

سیکریٹری سکول ایجوکیشن خالد نزیر وٹواور اساتذہ ساینسی نمائش مین

You may also like

Leave a Comment