متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں’’ باتھ سپا یونیورسٹی‘‘راس الخیمہ کی چھٹی گریجویشن تقریب 2024 میں شرکت کی، یونیورسٹی کے سینئر افسران بشمول سی ای او راجہ سجاد حسین، کیمپس ڈائریکٹر ایم این بروہی اور وائس چانسلر یو کے کیمپس پروفیسر سو رگبی نے سفیر کا خیرمقدم کیا۔ پیر کو پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائیکالوجی، کریٹیو کمپیوٹنگ اور بزنس اینڈ مینجمنٹ مارکیٹنگ وغیرہ کے مختلف شعبوں میں مختلف قومیتوں کے 200 سے زائد گریجویٹس کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گ
گریجویٹس کا تعلق پاکستان، فلپائن سمیت مختلف ممالک سے تھا۔ اپنے خطاب میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کیریئر میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تدریسی عملے کی محنت کو بھی سراہا۔ سفیر نے متحدہ عرب امارات میں طلباء کو سستی تعلیم فراہم کرنے پر باتھ سپا یونیورسٹی کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ پاکستان کی تعلیم، سیاحت اور متنوع ثقافت کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا جا سکے۔