Home Uncategorized *ماہ صیام اور تزکیہ نفس*شوریٰ ہمدرد پاکستان

*ماہ صیام اور تزکیہ نفس*شوریٰ ہمدرد پاکستان

by Ilmiat


 ماہ صیام اور تزکیہ نفس کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد لاہور کا ماہانہ اجلاس مقامی ہوٹل شالیمار ٹاور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت محترمہ جسٹس ناصرہ اقبال نے کی معروف مذہبی سکالر پروفیسر محمد سعید احمد خان نے بطور خاص اجلاس میں شرکت کی اسپیکر کے فرائض محترم پروفیسر میاں محمد اکرم نے نبھائے جبکہ جناب عمر ظہیر میر ،جناب برگیڈیئر حامد سعید اختر، جناب پروفیسر راشد حمید کلیامی ،جناب پروفیسرنصیر اے چوہدری، جناب ڈاکٹر وقار ملک،جناب پروفیسر خالد محمود عطا ، محترمہ خالدہ جمیل، جناب شعیب مرزا، جناب شاہد علی خان کے علاوہ انجینئر محمد آصف ،حکیم راحت نسیم سوہدروی، جناب منشاءقاضی ،جناب راشد حجازی ،محترمہ ثمن عروج ،جناب ایم ار شاہد ،محترمہ پروین صدیقی و دیگر نے بطور مبصرین شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز قاری فاروق اکرم نے آیات قرانی کی تلاوت سے کیا اس کے بعد اسپیکر جناب پروفیسر میاں محمد اکرم نے قومی صدر شوریٰ ہمدرد محترمہ سعدیہ راشد کا پیغام پڑھ کر سنایا مہمان خصوصی محترم پروفیسر سعید احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی،آپکے احکامات اور اسوہ حسنہ کو جب تک اپنا ایمان نہیں سمجھیں گے ا±سوقت تک کوئی بھی بات ہم پر پ±ر اَثر نہیں ہوگی ،موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ا±مت میں یہ بات واضح کی جائے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری پر جنت کا وعدہ ہے انہوں نے کہا کہ قرآن کی تکمیل بھی رمضان المبارک کے مہینے میں ہوئی اس لیے رمضان کے مہینے کو قرآن کا مہینہ بھی کہتے ہیں اور روئے زمین پر سب سے زیادہ محفوظ کتاب کلام اللہ ہے انہوں نے بتایا کہ رمضان ہمارا تزکیہ نفس کرتا ہے کہ د±نیا میں گزارے گئے ہر پل اور عمل کا حساب دینا ہے ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں معاشی و معاشرتی برائیاں دور ہو جاتی ہیں گر ہم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں تو یہ ماہ صیام بخشش کا سبب بن جاتا ہے

You may also like

Leave a Comment