Home Uncategorized مالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے وفد کا بی این یو لاہور کا دورہ

مالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے وفد کا بی این یو لاہور کا دورہ

by Ilmiat

لاہور مالدیپ نیشنل یونیورسٹی (MNU) کے وائس چانسلر محترمہ عائشہ شہناز آدم کی قیادت میں وفد نے اپنے دورہ لاہور کے پہلے روز بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی (BNU) کا دورہ کیا۔اس موقع پر MNU کے طلبہ اور سینئر انتظامیہ نے BNU کے وائس چانسلر ڈاکٹر معید یوسف سمیت جامعہ کی انتظامیہ سے ایک تعمیری اور مفید نشست میں شرکت کی۔ ملاقات کے دوران جدید تعلیم کی اہمیت اور دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی تعاون کے مضبوط فریم ورک کے امکانات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔دورے کے اختتام پر وفد کو BNU کی جدید ترین لیبارٹریز کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا جبکہ دونوں جامعات کے طلبہ کے مابین بامقصد تبادلہ خیال بھی ہوا۔یہ کامیاب ملاقات پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment